پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج پھر رابطہ متوقع

پاکستان اوربھارت کےڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کےدرمیان آج پھررابطہ متوقع ہے ۔
ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےبتایا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کر رہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
فوج مخالف باتیں کرنےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہیے،ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہاکہ جمعرات کو ہوئی گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا، ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
اسحاق ڈار نےمزید بتایا کہ امید ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔