کابینہ نے انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی
نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سکیورٹی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔
کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، اس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فوج اور سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطورکوئیک ریسپانس فورس فرائض سرانجام دیں گی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام
بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔