پاکستان کا بھارتی ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ

پاکستان نےبھارت میں موجود ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی مواد کی سکیورٹی کا جائزہ لینےکامطالبہ کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ نےبھارتی وزیر دفاع کے پاکستانی ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی اور کہا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اورناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیےکافی ہے۔
ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج
ترجمان نے کہا کہ بھارت کےشہر دہرہ دون میں 5 افراد کے قبضے سےایٹمی مواد برآمد ہوا اورگزشتہ برس بھارت میں 100 ملین ڈالر مالیت کا تابکاری مواد’کالیفورنیم‘ برآمد ہوا جب کہ 2021 میں بھی بھارت میں تابکارمواد کی چوری کےتین واقعات رپورٹ ہوئے، تابکارمواد کی چوری کے واقعات بھارت میں ایٹمی مواد کےکالے بازار کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پاکستان نےمطالبہ کیاکہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اورمواد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے۔