ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ریاستی اداروں کےخلاف نفرت انگیز مہم چلانے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈے میں میں ملوث 5 ملزمان کےخلاف سائبر کرائم قوانین کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ترجمان نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کرتےہوئےنفرت انگیز مہم میں ملوث 5 ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کےترجمان کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے افواج پاکستان اورریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا، ملزمان سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی تشہیرمیں ملوث رہے، یہ مواد ریاستی اداروں، خصوصاً افواجِ پاکستان اور اعلیٰ حکام کےخلاف نفرت انگیزی کا باعث ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا یہ مواد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا بھی باعث ہے، ملزمان نے عوام میں انتشار،بےچینی اور ریاست کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنےکی کوشش کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نےملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکےقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔