پاکستان چیمپئنزٹرافی کےہائبرڈماڈل پرمان گیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈچیمپئنزٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طورپرمان گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق پاکستان کی شرط ہےکہ آئندہ انڈیا میں ہونےوالے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کےلیےبھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگرانڈیا پاکستان میں نہیں کھیلےگا توپاکستان کےلیےبھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔
پی سی بی کی شرط ہےکہ اگرانڈیا چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل او فائنل میں نہ پہنچا تویہ میچزپاکستان میں ہی ہوں گے۔یو اے ای میں ہونےوالے میچز کی گیٹ منی سےاماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دےگا۔
رپورٹ کےمطابق آئی سی سی چیمپئنزٹرافی پرحتمی فیصلہ اگلےایک دو روز میں متوقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کریں گےجس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو،ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون سائیڈ فیصلےنہیں کرنےدیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیادپرہونےچاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں۔ایسا نہیں ہوسکتاہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کے لیے فارمولا طےکرنا ہوگا۔
ذرائع پی سی بی کا کہناہےکہ پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں توپاکستان چیمپئنز ٹرافی
کاہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانےگا۔
واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نےبھارت کو43رنز سےشکست دےدی۔
دبئی میں کھیلے گئےمیچ میں پاکستان ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر160رنز کی شراکت قائم کی۔
شاہ زیب نے159رنز کی شانداراورجارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے،پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے60رنز اسکور کیے۔
میچ میں پاکستان نےمقررہ50 اوورزمیں7وکٹوں کےنقصان پر281رنز بنائے۔
282رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم47.1اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر-19 کےنکھل کمار 67 اور محمد عنان نے30رنز بنا کر نمایاں رہے۔