پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، سینیٹ نے بل منظور کر لیا

سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔

سینیٹ میں منظور کیے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی، کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار ، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرےگا۔

ذرائع کے مطابق بل کا اطلاق ہر پاکستانی اور  ہر اس شخص پرہوگاجوپاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کے خلاف جرم کرے، بل کا اطلاق پاکستانی علاقےمیں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب دیہات خالی کرالیے

 

بل کے تحت کوئی شخص ایسا موادیا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرے گا جوبائیولوجیکل ہتھیاربنانے میں استعمال ہو، مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسفرکرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپےجرمانہ ہوگا۔

اس کےعلاوہ سینٹرل اتھارٹی پر امن مقاصد کےلیےاس کےاستعمال کے حوالے سےاجازت دےگی۔

Back to top button