لاہورسے براستہ واہگہ بارڈر 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانیوں کی وطن واپسی

لاہورسے براستہ واہگہ بارڈر مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے جبکہ بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔

پاک بھارت کشیدگی کےبعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کےراستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔

حکام کےمطابق شادی کے بعد بھارت جانےوالی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رافیل طیاروں کی پیٹرولنگ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے دشمن فرار

 

ایک خاتون نےبتایا کہ وہ شادی کےبعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کےباعث اسےزبردستی واپس بھیج دیا گیا اوراب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔

دوسری خاتون نےبھی بتایا کہ وہ شادی کےبعد بھارت گئی تھیں جہاں ان کے 4 بچے پیدا ہوئےمگر پاکستانی شہریت ہونےکےباعث اسےبھی زبردستی بے دخل کردیا گیا۔

Back to top button