مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے

ن لیگ کے رہنما اور سینیٹر پروفیسر ساجد میرانتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع کےمطابق ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی۔

ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

پاکستان نے 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر دیا

 

پروفیسرساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہےاور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔

ساجد میر مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان کےامیر بھی تھےاور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

Back to top button