خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن ، 5 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نےصوبہ خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں میں 5 خارجیوں کوہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے،جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارےگئے۔
مہمند میں سیکیورٹی فورسز نےخارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا،مہمند سےخارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سےکہا گیا ہےکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، اور ارض وطن میں قیام امن کےلیے ہروقت مستعد ہیں۔
پاکستان نے 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر دیا
واضح رہےکہ 26 سے 28 اپریل تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پاک افغان سرحد پر کارروائی میں 71 خوارج مارے گئےتھے۔
آئی ایس پی آرکی جانب سےبتایا گیا تھا کہ ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، 27 اپریل کو پاک – افغان سرحد پرکارروائی میں 54 خارجی مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا تھاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیےپرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔