دوسراون ڈے،پاکستانی ویمنزٹیم نےزمبابوےکوشکست دیدی

ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز کی تاریخی فتح،زمبابوے کو 206 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔
کراچی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے ویمنز کی ٹیم 344 رنز کے تعاقب میں صرف 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم نےمقررہ50اوورزمیں 4وکٹوں کے نقصان پر343رنزبنائے تھے اور زمبابوے کی ویمن ٹیم کو جیت کیلئے344رنزکاہدف دیاتھا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دونوں اوپننگ بیٹرز نے زمبابوے ویمن ٹیم کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سنچریاں سکور کردیں۔سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں دونوں اوپنرز نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
پہلے گل فیروزہ نے سنچری بنائی اور اس کے بعد صدف شمس نے بھی 100 کا ہندسہ عبور کرلیا اور اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
صدف شمس ون ڈے میں مسلسل چار اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی بن گئیں۔
صدف شمس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 61 اور 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں۔
صدف شمس نے زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں آج 110 گیندوں پر سنچری سکور کی۔

Back to top button