2050تک پاکستان کی آبادی400ملین تک پہنچنے کاخدشہ

وفاقی وزیراحسن اقبال نے خبردار کیا کہ اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 370 سے 400 ملین تک پہنچ سکتی ہے، جس سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ پڑے گا۔
اسلام آباد میں قومی اور صوبائی آبادی کے تخمینے 2023-2050 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ پائیدار ترقی، معاشی پیشرفت اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کے لیے متوازن آبادی کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
دوران گفتگو احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔
