ایران کی کوریج کرنے پرٹرمپ نے امریکی میڈیا کو غدار قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے متعلق کوریج پر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بعض رپورٹس کو ’عملی غداری‘ قرار دے دیا ۔

صدر ٹرمپ نے یان میں کہا کہ ایسی خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تہران عسکری لحاظ سے واشنگٹن کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے، دراصل دشمن کی مدد اور سہولت کاری کے مترادف ہیں۔اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ان کے مطابق ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ’ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ‘ امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی حالیہ دنوں میں جنگ کی تنقیدی کوریج پر امریکی میڈیا اداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔اسی دوران امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے نامعلوم حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے ذاتی طور پر امریکی محکمہ انصاف پر زور دیا کہ ایران جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو سمن جاری کیے جائیں تاکہ ان کے خفیہ ذرائع کی شناخت کی جا سکے۔

Back to top button