امریکی صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور این ویڈیا کے بانی جینسن ہوانگ بھی ٹرمپ کے ہمراہ ہیں۔

بیجنگ پہنچنے پر امریکی صدر ریڈ کارپیٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ 2017ء میں بیجنگ پہنچے تھے۔

صدر ٹرمپ نے دورہ چین سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں امریکا کے پاس واضح انتخاب تھا، یا تو ایسے عناصر کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیا جائے یا اس عمل کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ایران کو جوہری ہتھیار دینے کے حق میں ہوگا وہ غیر دانش مندانہ سوچ رکھتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات صرف اسی صورت میں آگے بڑھیں گے جب معاہدہ امریکا کے مفاد میں ہو۔ ان کے مطابق ایران کے فوجی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جب کہ بندرگاہوں کی ناکا بندی 100 فی صد مؤثر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو ایران سے نمٹنے کے لیے چینی صدر یا کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا سب سے بڑی ترجیح ہے۔

Back to top button