بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں

وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بخار کی ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیراسیٹامول کے فی پیکٹ کی قیمت 470 روپے، کیفین کا فی پیکٹ قیمت 270 جبکہ سسپینشن کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

موٹاپے کے علاج کیلئے خالص ریت کےاجزا امید کی کرن قرار

واضح رہے کہ پیناڈول بنانے والی کمپنی گلیکسو سمتھ کلین نے ’ناگزیر وجوہات‘ کی بنا پر پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے تحت پیناڈول کی روایتی گولیوں کے علاوہ پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کا سیرپ بھی دکانوں پر اب دستیاب نہیں ہوگا۔

جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارما سوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں کی تھی ، جس میں بخار میں استعمال ہونے والی پیرا سیٹامول کی گولی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا تھا،اور دوا ساز کمپنیاں عوام کو بڑا ریلیف دینے پر آمادہ ہو گئیں۔

Back to top button