ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا،سٹاک مارکیٹ میں 209 پوائنٹس کی کمی

امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہونے لگا ہے ، جبکہ آج سٹاک مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ملک بھر میں پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے، متعدد گرفتار
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آگئی، آج مارکیٹ کا آغاز 209 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 880 پوائنٹس پر پہنچ گی۔
