ننگی گالیوں کے بعد پرویز الٰہی کی فواد چودھری سے معافیاں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اپنے شوہر کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرنے والے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا، دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ہی اتحادی پرویز الہی پر مانگ تانگ کر حکومت بنانے کا طنز کر ڈالا۔
جمعرات کی شب ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا، ہم پریشانی میں ہیں اور پرویز الٰہی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ پرویز الٰہی کو اپنا بیان واپس لینا چاہئے، حبا چوہدری نے بتایا کہ گھر کے اسٹاف نے بتایا فواد چوہدری کو اٹھانے کے لیے 14 لوگ آئے تھے، شوہر کو تو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں، عدالت میں ان کو بتایا گیا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں۔
پرویزالہٰی کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آیا، پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کیا سیاست ہے کہ کبھی ایک سے مل کر پنجاب حکومت بنالیں کبھی دوسرے کے ساتھ اور کبھی کوئی اور سازش کر کے۔حماد اظہر نے کہا کہ ووٹ بینک کوئی ہے نہیں، چار بندے اِدھر سے لیے، چار اُدھر سے اور پارٹی بنالی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی توڑتے وقت اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا، کل فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا، وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔
دوسری طرف گزشتہ رات گئے پرویز الہی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔ پرویز لہی نے ٹویٹ کی کہ ’آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں. فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں. میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ قبل ازیں پرویز الٰہی نے جمعرات کے دن میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’میں نے پی ٹی آئی والوں کو کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ایک سال تک مزید کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے لیکن خان صاحب کے ساتھ جو بیٹھنے والے لوگ تھے وہ پارٹی کو لے کر بیٹھ گئے، تین چار بندوں کی وجہ سے، ان میں سے ایک بے چارہ (فواد چودھری) جس کا مجھے بہت افسوس ہے اگر پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام بن جاتا اور شاید اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔
چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ قدرتی امر ہے کہ ن لیگ والے بھی یہ ہی چاہ رہے تھے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔میں نے انہیں کہا کہ آپ کو 25 مئی یاد ہے، آپ پھر کیوں بار بار ان ہی لوگوں کو آزماتے ہیں جو پہلے ہی آزمائے ہوئے ہیں ایسا نہ کریں۔چودھری پرویز الٰہی کے مطابق ’ان لوگوں نے عمران خان کو غلط مشورے دیے اور آج اس فیصلے کا نتیجہ دیکھ لیں۔‘
چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
