پرویز الٰہی کی چودھری شجاعت سے تیسری ملاقات

سربراہ پی ایم ایل ق چودھری شجاعت نے جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی سے تیسری ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی سے ملاقات ایک ہفتے پہلے عید کے بعد کی ہے، جس میں انہوں نے ایک بار  پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو پرویز الہٰی نے کہا کہ مونس الہٰی نے مجھے پھنسا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الہٰی نہیں مان رہے ہیں۔

پرویز الہٰی کے ذرائع کے مطابق خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الہٰی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران مونس الہٰی سے فون پر لندن رابطے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی سے بات کرانے کی اس کوشش کے دوران مونس الہٰی نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کا بعد میں پیغام

پاکستانی عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی لونڈی کیسے بنی؟

آیا کہ اپنے موقف پر قائم رہیں۔

Back to top button