ریور فرنٹ راوی پراجیکٹ میں تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

ریور فرنٹ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا شہریوں کے لئے بین الاقوامی طرز پر تھیم پارک بنانے کا فیصلہ، اس سلسلے میں برطانوی معروف کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لئے گئے۔

ماسٹر پلان کے مطابق 2500 ایکڑ زمین پر شاندار انٹرٹینمنٹ سٹی تعمیر کیا جائے گا، انٹرٹینمنٹ سٹی 3 اہم اجزا پر مشتمل ہوگا، مشہور معروف کمپنی ڈزنی، یونیورسل اور امریکانو کو پاکستان میں شاندار تھیم پارک بنانے پر آمادہ کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی نے بتایا کہ پراُمید ہیں کہ تینوں میں سے ایک کمپنی تھیم پارک بنائے گی، تھیم پارک کی تعمیر سے بین الاقوامی سرمایہ داری آئے گی ، اور سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔

تھیم پارک کے ساتھ ساتھ گرین فیلڈز بنائی جائیں گی، جس میں 300 ایکڑ پر جنگل بنایا جائے گا جہاں ٹریکنگ، زپ لائن ، جنگل میں رسٹورنٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔کاشف قریشی کے مطابق منصوبے

طاقت کی جنگ میں ہمیشہ سیاستدان ہی کیوں ہارتے ہیں؟

میں رہائشی اور کمرشل ایریا کو بھی ڈیویلپ کیا جائے گا۔

Back to top button