پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے پر پی سی بی کا تاریخی ڈاکیومینٹری بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک جامع ڈاکیومینٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر، نشیب و فراز، اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ڈاکیومینٹری میں لیگ کی دبئی سے پاکستان منتقلی، سیکیورٹی چیلنجز، اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت جیسے اہم مراحل کو تفصیل سے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کووڈ-19 کے دوران درپیش مشکلات اور اس دوران ہونے والے مقابلوں کو بھی نمایاں طور پر دکھایا جائے گا۔
پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی20سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
فلم میں اس پہلو کا بھی احاطہ کیا جائے گا کہ پی ایس ایل نے عالمی کرکٹ لیگز میں اپنا مقام کیسے بنایا اور اسے صفِ اول کی لیگز میں شامل ہونے تک کا سفر کیسا رہا۔
