پی سی بی نےپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف آئندہ آل فارمیٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں ٹیمیں ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کا آغاز 15 اکتوبر سے ہوگا، جب پہلا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد، تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ فیصل آباد تقریباً 17 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔
یہ تین میچز 4 سے 8 نومبر کے درمیان ائوب اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ "فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے کرکٹ کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف یہ سیریز نہ صرف شاندار مقابلے پیش کرے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے ایک یادگار موقع ہوگا۔”

 

Back to top button