صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی، صدر نے بل پر باقاعدہ دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد پیمرا ترمیمی بل ایکٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس کو بھجوادیے ہیں، ذرائع کے مطابق صدر نے جو بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اُن میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل شامل ہے، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔

صدر نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی اور امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل بھی وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیئے ہیں۔

صدر عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل اور نیوز پیپرز، نیو ز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل پرائم منسٹر آفس کو واپس بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر نے جو بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اُن میں ہورائزن یونیورسٹی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل بھی شامل ہیں۔

صدر نے این ایف سی انسٹیٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس

اسٹیبلشمنٹ کی چاپلوسی کی دوڑ میں کن لیڈروں میں مقابلہ رہا؟

بھجوادیا ہے۔

Back to top button