پٹرول 12 اور ڈیزل15 روپے تک سستا ہونے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کردیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔

Back to top button