IMFکا پروگرام کی بحالی کیلئے اظہارآمادگی کاخط موصول
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔
آئی ایم ایف نے معاہدے کے نکات پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے لیٹر آف انٹینڈ پر دستخط کرکے پاکستان کو واپس بھجوادیا ہے ، اب پاکستانی حکام اس پر دستخط کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھجوائیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینڈ گزشتہ ماہ تیار ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ایکشن پلان پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرچکا ہے، توقع ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کے لیے 1 ارب 17 کروڑ ڈالرکی قسط جاری کر دی جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔
خیال رہے کہ اکستان کی
نئے آرمی چیف کا فیصلہ جنرل قمر باجوہ نے ہی کرنا ہے
جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے، مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگئے۔
