نیپرانے بجلی9 روپے90 پیسے مزید مہنگی کر دی

نیشنل پاورریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک اوربم گراتے ہوئے بجلی9 روپے 90 پیسے مزید مہنگی کر دی۔

نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کےنوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ) نے جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جون کا ایف سی اے مئی کی بہ نسبت ایک روپیہ 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے ڈیل میں تاخیر نے روپے کی کمر توڑ دی

نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Back to top button