بنوں : سڑک کنارے دو بم دھماکے،7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

 

 

 

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں سڑک کنارے نصب دو بم دھماکوں سے 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او یاسر آفریدی کےمطابق سڑک پر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر مسافر وین میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں آ کر امدادی کارروائی کرنےوالے 2 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق دوسرے دھماکے سے ایک گاڑی بھی متاثر ہوئی،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا بتانا ہےکہ مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آرہی تھی۔

 

Back to top button