پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں،ایران کے ساتھ معاہدے میں پاکستان نے ہماری مدد کی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتےہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی،پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی،اسی لیے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سابقہ معاہدے کا تذکرہ کرتےہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونےوالا جوہری معاہدہ تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا،میں نے ابھی تک نئے ایرانی رہنما سے بات نہیں کی ہے لیکن وہ کافی ہمت رکھتے ہیں۔
امریکا ایران امن معاہدے کے 14 نکات میں سب سے اہم کیا ہے؟
بعد ازاں صدر ڈنلڈ ٹرمپ کا ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھاکہ چینی صدر سمتبر میں امریکا کا دورہ کریں گے،ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔
