آلوبخارہ دل کے مریضوں کیلئے مفیدقرار

ماہرین صحت نے آلوبخارہ کو دل کے مریضوں کی صحت کیلئے مفید قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کہتے ہیں کہ آلو بخاروں میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جن سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے دل کے پٹھے صحت مند ہوتے ہیں جبکہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے ہائی بلڈ شوگر اور کولیسٹرول سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
آلو بخارے ایک ایسا پھل ہے جو موسم گرما میں کچھ عرصے کے لیے دستیاب ہوتا ہے اور بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے۔ یہ پھل نہ صرف ذائقے دار اور صحت بخش ہوتا ہے بلکہ اسے خشک کرکے بھی کھایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم، سیلینیئم اور دیگر منرلز کے ساتھ وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور یہ پھل صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔
ایک آلو بخارے میں 40 کیلوریز، 57 گرام پانی، 0.92 گرام فائبر، 0.46 پروٹین، 3.96 ملی گرام کیلشیئم، 4.62 ملی گرام میگنیشم، 10.6 ملی گرام فاسفورس، 104 ملی گرام پوٹاشیم، 6.27 ملی گرام وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن اے اور وٹامن K جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔