صحیفہ جبار کونامناسب تصاویرشیئرکرنےپرتنقیدکاسامنا

اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔صارفین نے تنقیدکانشانہ بناڈالا۔
صحیفہ جبار نے شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ سے قدم رکھا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔ صحیفہ جبار نے اپنے ذہنی صحت کے مسائل اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے پریشانیوں اور دکھوں پر بھی کُھل کر گفتگو کی ہے۔ صحیفہ ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ کنیڈا میں مقیم ہیں اور حال ہی میں انسٹاگرام پروفائل سے اپنی تمام تصاویر حذف کر دیں جس پر مداح حیران رہ گئے۔
تاہم اس کے بعد صحیفہ نے اپنی 3 بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کی ہیں جو بظاہر جم میں کھینچی گئی تصاویر لگتی ہیں۔
ان تصاویر میں صحیفہ جبار نے نہایت مختصر لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ایک تسویر میں میں بازو پر بنے نقش و نگار کو بھی فوکس کیا گیا ہے۔