وزیراعظم کا روسی صدر سے رابطہ، اسلامو فوبیا بیان کا خیرمقدم

اسلامو فوبیا سے متعلق بیان دینے پر وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطہ کر کے ان کے اقدام کو سراہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا کیونکہ آزادی اظہار رائے کبھی بھی گستاخی کا بہانہ نہیں ہو سکتا ہے، پیوٹن پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے اس حوالے سے بیان دیا۔
گلگت بلتستان کے عوام کو زمینوں سے کون محروم کر رہا ہے؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر کو اور روسی صدر مجھے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی ہے، ہم نے ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
