ن لیگ نے رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ خان کو سینیٹر بنایا جائے گا۔

پنجاب کی سینئر وزیر اور ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر انتخاب 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

Back to top button