آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے،نوازشریف
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کاکہنا ہے کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے۔سڑکوں چوراہوں پہ بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سےڈپٹی چئیرمین سینٹ سیدال خان کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔
وفاقی بجٹ میں ہائی پیڈ تنخواہ داروں کےلیے انکم ٹیکس سلیبز میں رد وبدل کی تجویز
سینیٹر سیدال خان نے نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نوازشریف نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی۔
صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کاکہنا تھا کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ یہی اس کا اصل فورم ہے