پاک بھارت میچ پراربوں روپےکاجوا،بھارت فیورٹ قرار

 لاہور کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹاکرا، سٹے باز بھی میدان میں آگئے،میچ پر اربوں روپے کاجوا،بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا۔

،سٹے بازوں نے انڈین ٹیم کا ریٹ 1.42 جبکہ پاکستانی ٹیم کا ریٹ 3.07 مقرر کیا ہے۔امریکہ سے ہارنے کے باعث پاکستانی ٹیم شدید دباؤمیں ہے۔انڈیا ٹیم اپنا پہلا میچ جیت گئی جس سے اسکے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔انڈیا ٹاس جیت گیا تو پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دے گا۔

بجٹ میں چینی، گھی، ادویات سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

 

 گراؤنڈ میں انڈین ٹیم کی سپورٹرز پاکستانی ٹیم سے زیادہ ہونگے۔میچ میں سٹہ ٹاس کی ہارجیت سے شروع ہوجائے گا ،میچ میں ہر گیند کے ساتھ بدلتی صورتحال پر بھاؤ میں تبدیلی ہوجاتی ہے ،انڈیا گیندبازوں میں زیادہ وکٹیں لینے کے لیے جسپرت بومرا فیورٹ ہیں۔پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے مگر مجموعی طور پر انڈین ٹیم زیادہ مضبوط ہے۔

Back to top button