نواز شریف اورمریم نوازکا دورہ ایران کی دعوت مل گئی

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات،نوازشریف اور مریم نواز کو دورہ ایران کی دعوت دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام کی ملاقات۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تجارتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی تعلقات پر گفتگ ہوئی۔

ملاقات میں پاک ایران بارڈر آف سکیورٹی کو بارڈر آف اکا نومی بنانے کی تجویز پر اصولی اتفاق ہوا۔ایران اور پنجاب کے درمیان زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے ا مکانات جائزہ لیاگیا۔

ملاقات میں ایران کی پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40فیصد سے 70فیصد تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے میں پنجاب کے تجارتی کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔پنجاب میں فارسی زبان کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو دورہ ایران کا تحریر ی دعوت نامہ پیش کیا۔

ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کوبھی دورہ ایران کی دعوت دی۔

پنجاب کابینہ نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے دی

صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ملاقات میں دورہ ایران کی یادیں تازہ کیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف اور صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر رنج کااظہارکیا۔

نوازشریف کاکہنا تھا کہ  ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر ایران کے عوام کے دکھ کو دل سے محسوس کرتے ہیں –

مریم نواز کاکہنا تھا شہید ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات یاد گار رہی، ان کی شخصیت متاثر کن تھی ۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ون آن ون ملاقات میں تجارتی، ثقافی تعلقات کے فروغ پر سود مند گفتگو ہوئی۔

ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری مغدام نے کہا کہ پاکستان کے ممنون ہیں،پاکستانی عوام نے دوستی کا پورا حق ادا کیا-شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی محمد نوازشریف سے ملاقات کے متمنی تھے، دورہ چین کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی – پاکستان ایران کے لئے بہت خاص اہمیت رکھتاہے ۔صدر ابراہیم رئیسانی کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں اور ایم او یو کا تسلسل برقرار رہے گا –

ایرانی سفیر نے مریم نوازشریف کو خاتون وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے 100دن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ایرانی سفیر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں اصفہان،مشہد او رلاہور کے جڑواں شہروں کے ثقافتی روابط کومزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

Back to top button