اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا : رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ اگر عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا، عوام کے چاہنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث سیمینارز یا اقتصادی فورمز کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے،جہاں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی قیادت کی نمائندگی ہوگی۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے ن لیگ میں نئے صوبوں سے متعلق موقف پر مشاورت جاری ہے،صوبوں پر بحث کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں آئےگا،تو ن لیگ اپنا پالیسی بیان دے گی،ن لیگ پارٹی کی ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کے کارکنوں کی سوچ پر غور کرے گی،صوبے بننے یا نہ بننے کا معاملہ پارلیمنٹ نے طےکرنا ہے،عوام اگر چاہتے ہیں تو عوام کے چاہنے نہ چاہنے کا معاملہ تو پارلیمنٹ میں طےہوگا۔

ریفرنڈم کی تیاری سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں اب تک اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی ہوئے،تاہم کسی رکن یا وزیر نے ریفرنڈم کے حوالے سے بات نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ کے اجلاس میں بھی اب تک یہ معاملہ باضابطہ طور پر زیر بحث نہیں آیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نئے صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم کرانےکا فیصلہ ہوتا ہےتو پہلے کابینہ میں اس پر بحث ہوگی،جس کےبعد وزیراعظم مناسب فیصلہ کریں گے۔ تاہم حکومت اپنی مرضی سے ریفرنڈم نہیں کراسکتی،آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کےتحت اس کےلیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری ضروری ہے،جس کے بعد ہی ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی : مریم نواز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کےلیے قرارداد منظور

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مارچ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا جماعت اسلامی سے ملاقات میں گزارش کی ہے وہ لانگ مارچ ہفتہ دو ہفتے مؤخر کردیں،جہاں تک دوسری جماعت کا تعلق ہے توان کا لانگ مارچ پرامن نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی کے دوستوں سے گزارش ہےکہ خود کو مشقت میں نہ ڈالیں،جماعت اسلامی کے ساتھ ن لیگ کی بھی خواہش ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں،جماعت اسلامی کا لانگ مارچ پرامن احتجاج ہوگا،سب کو معلوم ہے جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے۔

 

Back to top button