27 ستمبر احتجاج : پی ٹی آئی کے متعدد سرگرم کارکنان نظر بند

27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر راولپنڈی ڈویژن میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 31 سرگرم کارکنان کو نظر بند کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نظربند کیے گئے پی ٹی آئی کارکنان 30 روز کےلیے اڈیالہ جیل میں رہیں گے۔
کارکنان کی نظر بندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیےگئے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہےکہ نظری بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے،راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں۔
