نواز ،زرداری اپنے حق میں بہترآرمی چیف لانا چاہتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اورآصف علی زرداری کی پوری کوشش ہے کہ ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے حق میں بہتر ہو،چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں نے غداری کی، ان چوروں نے آتے ہی 1100 ارب روپے کی چوری معاف کرائی۔
پنجاب کے شہر فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا2018 میں الیکشن مہم چلائی تو اس دوران ملک میں بہت بے روزگاری تھی، پاکستان میں صنعتی زون نقصان میں جارہے تھے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بند ہورہی تھیں، تحریک انصاف حکومت نے کسانوں کو اپنا حق دلایا، ہمارے دور میں 4 فصلوں کی بڑی پیداوار ہوئی، کسانوں کو شوگر ملز مالکان سے بروقت رقم دلوائی، ساڑھے 3 سال میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ترقی کی، لوگوں کو روزگار ملا۔
انکا کہنا تھا پاکستان میں بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت نے 4 ماہ کے دوران ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف نے 50 سال کے بعد 10 ڈیمز بنائے، ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ہمیں ڈیم بنانے ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، ایک صنعتی شہر ہے، ملک میں ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، کرپٹ لوگ چوری کر کے ملک کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں، ملک کو سیلاب سے بچانے کیلئے ہمیں ڈیمز بنانے ہوں گے، سیلاب متاثرین کیلئے جلد دوبارہ اربوں روپے جمع کروں گا، اگر آئی ایم ایف قرض دیتا ہے تو شرائط سخت ہوتی ہیں، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔
PTI میڈیا مہم کیلئے کروڑوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف
عمران خان نے کہا چار مہینے میں مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے، مریم نواز کہتی ہے لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، حسین نواز کہتے ہیں لندن میں فلیٹس ہمارے ہیں، ہم نے دولت میں اضافہ کیا اور کرپشن کم کرائی، اقتدار میں آتے ہی ان لوگوں نے 1100 ارب روپے معاف کرائے، آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی بڑھے گی، ان پر جب مشکل آتی ہے تو یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
