اس وقت مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی کا ایک بار پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کا انٹرویو میں وزیر خزانہ کاکہنا تھا رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، مہنگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلندترین سطح پر چل رہی ہے، مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے اور رواں مالی سال مہنگائی اوسطاً 15 فیصد رہے گی۔

انکا کہناتھا ملک میں درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی آمد کے برابر ہونا چاہیے لیکن اگر میرے پاس ڈالر محدود ہیں تو میں اس سے گندم اور کھانے کی چیزیں خریدوں گا۔

نواز ،زرداری اپنے حق میں بہترآرمی چیف لانا چاہتے ہیں

وزیر خزانہ نے کہا اس صورتحال میں ہم لگژری آئٹمز کی خریداری کو مؤخر کر سکتے ہیں، لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندیاں 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرے، ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہم اس کی شروعات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Back to top button