فلم ’لائیگر‘ کی ناکامی پرفلمسازوں کو 6 کروڑ دینے کا اعلان

بالی ووڈ کے اداکار ڈیورا کُنڈا نے ’لائیگر‘ کی ناکامی پر فلم سازوں کو 6 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’لائیگر‘ فلم سازوں کی توقعات کے مطابق باکس آفس پر نتائج دینے میں ناکام رہی، جس کے باعث فلم سازوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بھاری بجٹ سے بننے والی فلم ’لائیگر‘ کی ملک بھر میں تشہیر کی گئی، اس کے باوجود فلم لائیگر ایک ہفتے کے دوران، تھیٹروں میں صرف 18 کروڑ روپے کماسکی۔

رپورٹس کے مطابق کمرشل بنیادوں پر فلم کی ناکامی کے بعد مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وجے ڈیوراکُنڈا نے نقصان کو کم کرنے کیلئے فلم سازوں کو 6 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق پوری جگنادھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈرامہ ایکشن فلم ’لائیگر‘ کمزور اسکرین پلے اور اوور پکچرائزیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لیڈی ڈیانا کی زندگی کے چھپے ہوئے گوشے بے نقاب

رپورٹس کے مطابق فلم میں وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے، رامیا کرشنن، رونیت رائے اور علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلمسازوں میں پوری جگنادھ، چارمے کور اور کرن جوہر شامل ہیں۔

میڈٰیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن بھی مہمان اداکار کے طور پر شامل ہوئے لیکن سامعین نے محسوس کیا کہ یہ غیر ارادی طور پر مضحکہ خیز منظر تھا جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button