شہباز کی جرمن زبان کی صلاحیت نے لوگوں کو دنگ کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف دن رات کام کرنے کی اپنی خوبی کی وجہ سے تو پہچان رکھتے ہی ہیں لیکن حال ہی میں ان کی ایک نئی صلاحیت سامنے آئی ہے جو کہ مختلف زبانوں میں عبور کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن وہ انگریزی، عربی، فارسی، ترکی سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی جیسی زبانوں کے علاوہ بھی دیگر کئہ ممالک کی زبانیں بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔
حال ہی میں خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقے سوات کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ موجود لوگوں کو تب حیران کردیا جب ان کا ٹاکرا چند غیر ملکی جرمن خواتین ان کے خاندانوں سے ہوا۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیاحوں کو انگلش زبان میں دلاسہ دیا کہ حکومت اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں ان کیساتھ کھڑی ہے اور قوم کو کبھی ریلیف کے کاموں میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل بہبود تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
عمران خطرناک ہونے کی دھمکی پر عمل کب کریں گے؟
اس موقع پر وزیراعظم نے سیاحوں سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے تو جواب ملا کہ ہم بنیادی طور پر جرمن شہری ہیں، یہ سنتے ہی شہباز نے وہاں موجود خواتین کیساتھ روانی کیساتھ جرمن زبان میں بات شروع کر دی، شہباز شریف کو جرمن زبان میں گفتگو کرتا دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
