پاکستان کی وڈیرا شاہی کا خاتمہ کیوں ضروری ہے؟

شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی ناگہانی آفت کے دوران بااثر افراد، وڈیروں اور سیاستدانوں کے متاثرین کے ساتھ نامناسب رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معروف کامیڈین علی گل پیر نے کہا ہے کہ جب تک وڈیرا شاہی کی سوچ ختم نہیں ہوگی تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، علی گل پیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں رکن قومی اسمبلی کو بارشوں کے بعد ڈوبنے والے علاقے میں ایک چارپائی پر بیٹھ کر منرل واٹر سے پاؤں دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو چند دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں امیر علی شاہ جیلانی کو سانگھڑ کے ایک گاؤں میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کا دورہ کرتے وقت دکھایا گیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے ارد گرد گاؤں کے لوگ موجود ہیں اور وہ چارپائی پر بیٹھ کر آرام سے منرل واٹر سے پاؤں دھوتے دکھائی دیئے، ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی گئی تھی اور اسی ویڈیو کو علی گل پیر نے بھی اپنے انسٹاگرام کی سٹوری میں شیئر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک اور وضاحتی ویڈیو بھی سٹوری میں شیئر کی، علی گل پیر نے بتایا کہ انہیں بعض لوگوں نے بتایا کہ امیر علی شاہ کی شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے، اگر ان کی ویڈیو پرانی ہے تو بھی کوئی بات نہیں، کیوںکہ اس وقت میں وہ نامناسب عمل کرتے دکھائی دیئے۔

پی ٹی آئی کی میڈیا مہم عارف نقوی کے فنڈز سے چلی

علی گل پیر نے ویڈیو میں کہا کہ اگر انہوں نے یہ کام ابھی آنے والے سیلاب کے دوران نہیں بھی کیا تو کیا ہوا، ان جیسے لوگوں کا عام طور پر ایسا ہی رویہ ہوتا ہے، جیسا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، علی گل پیر نے کہا کہ وہ بھی سندھ میں رہتے ہیں اور اپنے ہی خاندان میں ایسے ہی رویے دیکھے ہیں، ان جیسے لوگوں کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے جب ان کا احتساب کیا جاتا ہے تو ان کا رد عمل مختلف ہوتا ہے یا پھر کوئی ان سے بغاوت کرنے کی سوچتا ہے تو اس کا حال ناظم جوکھیو جیسا کردیا جاتا ہے۔ کامیڈین نے کہا کہ انہیں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے نہیں بلکہ اس سے سوچ سے مسئلہ ہے اور جب تک یہ سوچ رہے گی، کچھ تبدیل نہیں ہوگا، علی گل پیر کے مطابق جب تک وڈیرا شاہی کی سوچ ختم نہیں ہوگی، تب تک نہ تو سندھ ترقی کرے گا اور نہ ہی پاکستان ترقی کرے گا۔
امیر علی شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے منظور وسان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیرپور کے دورے کے دوران ہجوم نے ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے گھیرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مہران ہائی وے پر سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ کے مشیر منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی تو پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گاڑی کے قریب آنے سے روک دیا۔ سیلاب متاثرین کے مشتعل ہونے پر منظور وسان کو مظاہرین کا حصار توڑ کر گاڑی کی طرف دوڑ کر نکلنا پڑا، اس دوران متاثرین پی پی رہنما کی گاڑی کے پيچھے دوڑتے اور نعرے لگاتے رہے۔

Back to top button