کراچی میں پولیس اور رینجرز کا ایکشن، 6 مقامات پر دھرنے ختم کرا دیے
کراچی میں پارہ چنار کےعوام سےاظہار یکجہتی کےلیے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے 6 روز سےجاری دھرنے ختم کرانےکے لیےپولیس حرکت میں آگئی، پولیس نےکچھ دیر میں کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 6 مقامات پر دھرنے ختم کرادیے۔
کراچی پولیس شہر میں 6 روز سےجاری دھرنے ختم کرانے کے لیےمتحرک ہوگئی، پولیس نےدن کے آغاز میں ہی کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 6 مقامات پر دھرنے ختم کرا دیے۔
پولیس کی جانب دھرنا ختم کرانے کی کارروائی کے دوران عباس ٹاؤن میدان جنگ بن گیا،پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس اورمظاہرین نےایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے دھرنے کا ٹینٹ اکھاڑ دیا تاہم سڑک مکمل طور پر بحال نہیں کرائی جاسکی۔
بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے، عوامی طاقت سے عمران خان کو رہا کرائیں گے : علی امین گنڈاپور
کامران چورنگی گلستان جوہر میں بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری دھرنا ختم کرانے پہنچ گئی اور دھرنا ختم کراکےٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس نےسرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ، فائیو اسٹار چورنگی، گلستان جوہر، نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 اور 2، شاہراہ پاکستان کو عائشہ منزل اور انچولی کو ٹریفک کے لیےکھول دیا۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کےضلع کُرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سےمتاثرہ افراد سےاظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 6 روز سےدھرنے جاری تھے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر تھی اور شہریوں کو ایئرپورٹ جانےمیں بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔