بلوچستان میں بیڈگورننس کے ذمہ داری سیاستدان اور بیوروکریٹس ہیں: سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے ذمہ دار سیاستدان اور بیوروکریٹس دونوں ہیں، حکومت سنبھالنے کےبعد صوبےمیں گورننس کافقدان نظر آیا، 200 ارب کےساتھ صوبے کوترقی نہیں دی جاسکتی، سوال یہ ہے کہ یہ 200 ارب روپے کہاں جاتے ہیں،صوبے کاغیر ترقیاتی بجٹ جس تیزی سے اوپرجارہا ہے، کچھ عرصہ بعد ہمارےپاس تنخواہوں کےپیسے نہیں ہوں گے۔

منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی مدد کریں: وزیر اعظم

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ مخلوط حکومت ہوتی ہےجس میں وز یراعلیٰ بلیک میل ہوتاہے تاہم مجھے جب تک ایوان کااعتماد حاصل رہے گا وزیر اعلیٰ رہوں گا تاہم بلیک میل نہیں ہوں گا۔ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں بیوروکریسی کا یہ نظام چلنے والا نہیں ہے،ہم نےصوبے کےلیے ایک ریفارم کمیٹی بنائی ہے،صوبے کو امن و امان،گورننس اورماحولیاتی تبدیلیوں کےچیلنجز کا سامناہے،کم وسائل میں بہتر ڈلیور کرنا ہی کامیاب اسٹوری ہے۔

Back to top button