فلسطین کے امن معاہدے پرسیاست نہ کی جائے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ فلسطینی اتھارٹی  نے 8 ملکوں کے مشترکہ  اقدامات کا  خیر مقدم کیا ہے، فلسطین کے معاملے پر سیاست سے گر یز کیا  جائے۔

اسحاق ڈارکاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین میں گراؤنڈ پر فلسطینی قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیل کریں گے، مجھے نہیں لگتا حماس معاہدے کی مخالفت کرےگی، ہمیں یقین دلایا گیا  ہےکہ معاہدہ  قبول کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بلکل کلیئر ہے، دیگر 7 ممالک بھی ہماری پالیسی میں ساتھ ہیں، پاکستان کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں۔

وزیرخارجہ  نےکہا کہ فلسطین سے اسرائیل کے مکمل انخلا کے لیے پر عزم ہیں، فلسطین امن منصوبے کا صرف پاکستان نے نہیں 8 ملکوں نے خیر مقدم کیا ہے، کچھ لوگ فلسطین امن منصوبے پر تنقید کر رہے ہیں، سیاست کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ فلسطین میں لوگ مرتے رہیں ، ہم سب کو اللہ کو  جان دینا ہے، اپیل ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہے تو  اسے کمرشل نہ بنائیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ  فلسطین  امن معاہدے  پر سعودی وزیر خارجہ مسلسل رابطے میں رہے۔ پاکستان، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے سمیت 8 مسلمان ملکوں نے مشترکہ بیان جاری کیا، یہ 8 ملک فلسطین کے معاملے کا 1967 سے پہلےکی سرحدوں کے تحت حل کے لیے  پرعزم  ہیں، 1967 سے پہلےکی سرحدوں کے تحت  خود مختار فلسطینی ریاست چاہتے ہیں،  ایسی آزاد  خود مختار  فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت  القدس شریف ہو۔

 

Back to top button