ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے71پیسے فی کلو کمی

اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں6روپے71پیسے فی کلوکمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت  6 روپے 71 پیسے کمی کے بعد 207 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اکتوبر کے لیے ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

 

Back to top button