کامیڈین لکی ڈیئر کو لاہور میں سپردخاک کردیاگیا

تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئرکولاہورکےمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 60سالہ اداکار لکی ڈیئر گزشتہ8ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آخر ی وقت میں ان کی حالت تشویشناک ہوچکی تھی اور وہ کومہ میں تھے۔ گردے، جگر اور معدہ بھی کام چھوڑ چکے تھے۔
یاد رہے کہ لکی ڈیئر گزشتہ 40 سال سے شوبز سے وابستہ تھے اور سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر چکے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی گئی۔جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات، عزیز و اقارب اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد لکی ڈیئر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر اہل خانہ اور مداحوں کی بڑی تعداد اشکبار نظر آئی۔
لکی ڈیئر نے اپنے کیریئر میں سٹیج ڈراموں، ٹی وی پروگراموں اور فلموں میں شاندار کامیڈی سے ناظرین کو محظوظ کیا۔
شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ لکی ڈیئر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
