ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا امکان
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2024 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے امکانات روشن ہو گے ہیں، سابق صدر کی واشنگٹن میں کی گئی تازہ تقریر کو صدارتی انتخابات 2024 کی مہم کی جانب پہلا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
معروف امریکی جریدے ‘واشنگٹن پوسٹ’ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں تقریر کا مطلب ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا موڈ بنا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنوری 2021 میں جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیے بغیر ہی واشنگٹن سے روانہ ہوگئے تھے اور تب سے امریکی دارالحکومت سے دور تھے۔
27 جولائی کو سابق صدر اپنے دور حکومت میں قائم کیے گئے تھنک ٹینک امریکن فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرنے کے لیے واشنگٹن واپس آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت کے دوران ان کی سختی سے مخالفت کرنے والے نشریاتی ادارے سی این این نے کہا کہ ان کی تقریر یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کی 2024 کی انتخابی مہم امریکہ کو ایک مرتبہ پھر تاریک اور خطرناک شاہراہ کی جانب لے جائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں پہلی مرتبہ بھاگا اور میں جیتا، پھر میں دوسری بار بھاگا اور میں نے اس سے بہتر کارکردگی دکھائی، اور اب مجھے دوبارہ ایسا کرنا پڑ سکتا ہے، ہمیں اپنے ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہے۔ ایک اور معروف عالمی جریدے ‘دی گارڈین’ نے نوٹ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار انتخابی مہم میں حصہ لینے کا واضح انداز میں اعلان نہیں کیا لیکن کہا کہ دوبارہ انتخاب لڑنا ان کے لیے بڑا اعزاز ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو امریکی قوم تباہ ہو برباد ہو جائے گی۔
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن حمزہ جیتے گا یا پرویز؟
پوسٹ نامی جریدے نے رپورٹ کیا کہ مسائل و مشکلات سے بھری صورتحال کی عکاس اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتشدد جرائم کے خلاف سخت، ناپسندیدہ اور گھٹیا ردعمل کی حوصلہ افزائی کی اور شہروں میں موجود بے گھر لوگوں کی مضافاتی علاقوں میں تیزی سے تعمیر کیے جانے والے خیموں میں زبردستی منتقلی پر زور دیا۔
واشنگٹن کے ایک اور اخبار ‘پولیٹیکو’ نے 2024 میں بائیڈن اور ٹرمپ کے دوبارہ معرکے کے امکان کی جانب اشارہ کیا لیکن نوٹ کیا کہ دونوں میں سے کوئی بھی فریق پہلے اس کا اعلان نہیں کرنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر انہوں نے صدارتی دوڑ میں حصہ لیا تو وہ اپنی ذات کے لیے ایسا نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں یہ اپنے لیے نہیں کر رہا، میری زندگی بہت پرتعیش ہے، میری زندگی بہت سادہ ہے، اگر میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اپنے ملک سے پیار ہے۔
