پیپلزپارٹی نےوزیراعظم آزادکشمیرکیلئےچودھری یاسین کے نام کی منظوری دیدی

آزاد  جموں وکشمیر قانون ساز  اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں  پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئےچودھری یاسین کے نام کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق  چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف  سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر  پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پیپلز پارٹی میں  وزارت عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ چوہدری یاسین، لطیف اکبر،  فیصل ممتاز  راٹھور  اور  سردار  یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم آزادکشمیر  انوار الحق کے خلاف  تحریک عدم اعتماد کل آزادکشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائےگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کےلیے شرط عائد کرتے ہوئے اپنے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کےلیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی تکمیل کی ضمانت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیئےجائیں۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کرچکی ہیں اور ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی کو تحریک عدم اعتماد کےلیے 36 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

 

 

 

Back to top button