صدر اور وزیراعظم کا لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم آج شہید کی بے مثال جرأت، دلیری اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے۔
صدر نے کہا کہ لالک جان شہید کی بہادری اور حب الوطنی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قربانی پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں درج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے عظیم سپوت پر فخر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو پامال کیا اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر وطن کا دفاع کیا۔ انہوں نے
شجاعت کی علامت : حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا 27 واں یومِ شہادت
کہا کہ شہید کی شجاعت اور فرض شناسی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور وطن کے دفاع میں ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔