دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرصدر آصف زرداری کاپاؤں فریکچرہوگیا
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجہاز سےاترتےہوئےصدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق جہاز سے اترتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں گزشتہ رات فریکچر ہوا۔صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا ہے۔
وزیراعظم کی امیر قطرسےملاقات،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرغور
صدر آصف زرداری کےپاؤں پر4 ہفتےکےلیےپلاسترکیا گیا ہے۔صدر آصف علی زرداری کو دبئی میں ان کے گھرمنتقل کردیا ہے ۔جبکہ ڈاکٹرزنےمکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔