صدر ترکیہ رجب طیب اردوان واپس وطن روانہ

پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے معزز مہمانوں کو رخصت کیا، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان24 نئے معاہدے، مفاہمت کی یادداشتیں طے پائے تھے، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ میرے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف السلام علیکم! پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تاریخ تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبال سے ترکیہ کے لوگ بہت متاثر ہیں، شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری ترکیہ کے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

Back to top button